Friday, April 26, 2024

برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان
August 5, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو اپنے خرچ پر ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔ ہوٹل میں قرنطینہ فیس بھی 750 پاؤنڈ سے 2250 پاؤنڈ کر دی گئی۔ جرمنی سمیت سات ممالک کو گرین لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویکسین شدہ افراد کو فرانس سے واپسی پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ بحرین ، قطر ، یو اے ای کو ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ٹریول لسٹ میں تبدیلیوں کا اطلاق آٹھ اگست صبح 4 بجے  سے ہو گا۔