Friday, April 26, 2024

برطانیہ کا بجٹ 2018 آج پیش کیا جائے گا

برطانیہ کا بجٹ 2018 آج پیش کیا جائے گا
October 29, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کا بجٹ 2018 آج پیش کیا جائے گا جس میں بڑے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ بجٹ میں بڑی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس میں ہائی سٹریٹ کے چھوٹے کاروبار کے لئے 1.5 بلین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے ، جبکہ  ٹاون پلینگ کے قوانین میں بہتری  ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے لئے چھ سو پچاس ملین کا  فنڈ رکھا گیا ہے۔ شادی کے قوانین میں تبدیلی کے ساتھ ، ہوٹلوں اور پبون کے لئے بھی پیسے رکھے جائیں گے۔ برطانیہ میں سڑکوں کی بہتری کے لئے اس بار بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے دیہی علاقوں میں تیز  ترین انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے لئے دو سو پچاس ملین  پاونڈ کی رقم رکھی گئی ہے۔ ملک کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیکیورٹی ادروں کے لئے بھی بڑی رقم رکھی گئی ہے۔ ذہنی صحت  کی بحالی کے لئے دو بلین زہنی مریضوں کے لئے ایمبولینس کی خریداری کے لئے بھی بجٹ میں  دو بلین روپے رکھے گئے ہیں ۔ سو ملین کے قریب  رقم بچوں اور سماجی کاموں کے لئے بھی رکھی گئی ہے۔