Sunday, September 8, 2024

برطانیہ نے پورے ملک میں خطرے کا لیول انتہائی حد تک بڑھا دی

برطانیہ نے پورے ملک میں خطرے کا لیول انتہائی حد تک بڑھا دی
September 16, 2017

لندن (92 نیوز) لندن ٹرین میں دہشتگردی کی کوشش کے بعد برطانوی حکام نے پورے ملک میں خطرے کا لیول انتہائی خطرناک حد تک بڑھا دیا۔ پولیس نے دھماکے سے تعلق کے شعبہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سرچ آپریشن جاری،اہم مقامات کی حفاظت کیلئے سینکڑوں مزید سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

پورے برطانیہ میں تشویش اور خطرے کی لہر دوڑ گئی ہے جس میں گزشتہ روز ہوئے ٹرین بم دھماکے کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ہزاروں سکیورٹی اہلکار لندن سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے عمل میں مصروف ہیں۔سکیورٹی ادارے ہزاروں مکینوں کی شناختی دستاویزات اور دوسرے ذرائع کی تصدیق کر رہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے ملک میں خطرے کا لیول انتہائی خطرناک قرار دے کر اہم مقامات کی سکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی ہے۔عوامی مقامات پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹرین دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 29 ہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم کو دہشتگردی کے اسی طرح کے مزید ممکنہ واقعات کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ٹرین دھماکے کے ملزم کی شناخت کر لی ہے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔