Friday, May 17, 2024

برطانیہ نے پاکستان کو ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل میں مات دیدی

برطانیہ نے پاکستان کو ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل میں مات دیدی
July 2, 2015
اینٹورپ (ویب ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہاکی ورلڈ لیگ کا کوارٹر فائنل بلجیم کے شہر اینٹورپ میں کھیلا گیا۔ برطانوی ٹیم نے میچ کے پہلے ہی کوارٹر میں گرین شرٹس پر دو گول کی برتری حاصل کر لی۔ برطانیہ کی طرف سے پہلا گول کرس گریفتھ نے کھیل کے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول الیسٹر براگڈن نے نویں منٹ میں سکور کیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عمر بھٹہ نے کھیل کے اڑتالیسویں منٹ میں سکور کیا۔ اس فتح کے نتیجے میں برطانیہ نے اولمپکس دو ہزار سولہ کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پاکستان کو آئندہ سال ہونے والے ایونٹ میں جگہ یقینی بنانے کےلئے پانچویں پوزیشن کا میچ جیتنا ہو گا۔