Friday, April 26, 2024

برطانیہ نے پاکستان کو کورونا کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ نے پاکستان کو کورونا کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ نے پاکستان کو کورونا کی سفری پابندیوں والے ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا، خوشی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ترکی سمیت 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا۔ فیصلے پرعملدرآمد 22 ستمبر صبح 4 بجے سے شروع ہوگا، ویکسینیٹڈ افراد کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ پیغام میں کہا، جان کر خوشی ہوئی کہ آخر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا صحیح فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمیشن بھرپور معاون رہا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز کی طرف سے پاکستان میں کورونا صورتحال کے حقائق پہنچانے کے لیے تعاون کو سراہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں خوشی کا اظہار کیا، کہا جن پاکستانیوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ بہت اچھی خبر ہے۔

وزیراطلاعات فوادچودھری نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کا نام ریڈلسٹ سے نکالنا اچھی خبر ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی ٹویٹ میں برٹش پاکستانی پارلیمنٹرین کے کردار کو سراہا۔