Monday, May 13, 2024

برطانیہ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد کر دی

برطانیہ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد کر دی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) امریکا اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد کر دی۔

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ حماس دہشت گرد کارروائیوں کی صلاحیت رکھنے والا گروپ ہے جس کے پاس اسلحہ اور تربیتی مراکز ہیں۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں حماس کا جھنڈا لہرانا ، فنڈز بھجوانا اور حمایت کرنا جرم ہو گا۔