Friday, April 26, 2024

برطانیہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کردی

برطانیہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کردی
June 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)برطانیہ نے ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے مئی دوہزار بارہ کے بیان کی تصدیق کر دی ،اور ساتھ ہی  پاکستان کو آگاہ بھی کردیا گیا،، پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کے لیےسمت کا تعین کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹونیوزنےایک بارپھرسب کوپیچھے چھوڑ دیا، برطانیہ کی جانب سے طارق میر کے بیان کی تصدیق  کی خبر  سب سے پہلے نائنٹی ٹو نیوز نے اپنے ناظرین تک پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ نے بی بی سی کی خبر کے بعد پاکستان کی درخواست پر تعاون شروع کر دیا ہے  ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے ایجویئر پولیس اسٹیشن میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تصدیق ہو گئی  ہے  ۔ برطانوی حکام  نے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے مستند ہونے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے طارق میر کے بیان کی تصدیق کے لئے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا، بیان کی تصدیق کے بعد تحقیقات کی سمت کا تعین ہو گیا ہےبرطانوی حکام کی تصدیق کے بعد تحقیقاتی ادراے بیان کو چارچ شیٹ کے طور پر استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم  کی جانب سے طارق میر کے بیان کے مستند ہونے پر سوالات اٹھائے  گئے تھے۔