Tuesday, May 21, 2024

برطانیہ نے ”را“ کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے

برطانیہ نے ”را“ کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے
October 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) برطانیہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے شواہد پاکستان کو فراہم کردیئے۔ برطانوی دستاویزات کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے خلاف پاکستان میں کارروائی کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے 92نیوز کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کو ”را“ کی فنڈنگ کے ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ نے وزارت داخلہ حکام کو فراہم کئے۔ وزارت داخلہ کی قانونی ٹیم نے گزشتہ دنوں برطانیہ میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ حکام مشترکہ طور پر ان دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ان دستاویزات کی بنیاد پر کارروائی کی جاسکے گی۔ ادھر وزیراعظم کے قانونی مشیر اشتر اوصاف نے 92نیوز کو بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈوزئیر وزارت داخلہ کو بھجوایا ہے۔ اس ڈوزیئر میں برطانوی تحقیقاتی ادارے نے منی لانڈرنگ اور پاکستان میں بیرونی فنڈنگ کے ثبوت دیئے ہیں۔