Thursday, March 28, 2024

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو تیونس چھوڑنے کی ہدایت، شہری تیونس کے سفر سے گریز کریں: برطانوی وزارت خارجہ

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو تیونس چھوڑنے کی ہدایت، شہری تیونس کے سفر سے گریز کریں: برطانوی وزارت خارجہ
July 10, 2015
لنون (ویب ڈیسک) برطانیہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو تیونس سے نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کا اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تیونس میں دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد مزید حملوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث برطانوی شہری شمالی افریقی ملک تیونس کو فوری طور پر چھوڑ کر وطن واپس آ جائیں اور تیونس کے سفر سے گریز کریں۔ گزشتہ ماہ چھبیس جون کو تیونس میں شدت پسندوں کے حملوں میں تیس برطانوی شہری ہلاک ہو گئے تھے جو دو ہزار پانچ میں لندن میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بڑا واقعہ تھا۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چھٹیوں پر گئے ہوئے شہریوں کی واپسی کیلئے ٹورآپریٹرز سے رابطے میں ہیں اور دو ہزار کے قریب شہریوں کو دس پروازوں کے ذریعے وطن واپس لانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔