Friday, March 29, 2024

برطانیہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ سخت ذہنی اذیت کا شکار

برطانیہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ سخت ذہنی اذیت کا شکار
August 29, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانیہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ سخت ذہنی اذیت کا شکار ہے، جس کے باعث وہ خود کو اذیت بھی پہنچاتا ہے،بچوں کیلئے کام کرنیوالی سرکاری تنظیم نے اس حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کیےہیں ۔ برطانیہ میں ہر پانچ میں سے ایک لڑکی خود کو اذیت پہنچاتی ہے،بچوں کیلئے کام کرنیوالے سرکاری ادارے دی چلڈرن سوسائٹی نے نئے اعدادوشمار جاری کردیے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال گیارہ ہزار بچے خود کو مختلف وجوہات کی بنا پر نقصان پہنچاچکےہیں۔ جس میں بائیس فیصد لڑکیاں اور نو فیصد لڑکے شامل ہیں۔ خود پر کیے جانے والے تشدد میں  خود کو کاٹنا، جلانے سمیت  شراب نوشی، ضرورت سے زیادہ ورزش اور کھانے پینے میں بےقاعدگی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کا کہناہےکہ وہ معاشرتی و ذہنی دباؤ، ذاتی مسائل، جذباتی استحصال اور تعلقات میں عدم استحکام کے باعث خود کو اذیت پہنچاتے ہیں۔ چلڈرن سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو  میتھیو ریڈ    کاکہناہےکہ بچوں کی کثیر تعداد کا خود کو نقصان پہنچانا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ دوسری جانب حکومت نے بچوں کی ٹرینگ کیلئے تین سو ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم مقرر کردی ہے ۔