Saturday, April 27, 2024

برطانیہ میں گھونگھوں کی انوکھی دوڑ !!! جارج نے 175 گھونگھوں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلہ جیت لیا

برطانیہ میں گھونگھوں کی انوکھی دوڑ !!! جارج نے 175 گھونگھوں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلہ جیت لیا
July 20, 2015
لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں بیلوں، اونٹوں، شتر مرغوں ، ننھے بچوں سمیت ہر قسم کی دوڑوں کے مقابلے تو منعقد ہوتے ہی رہتے ہیں مگر گھونگھو ں کی دوڑ نے مشرقی انگلینڈکے علاقے نورفک میں واقع چھوٹے سے گاوں کونگھم کو دنیابھر میں مشہور کر دیا ہے۔ کونگھم میں گھونگھوں کی دوڑ یہاں کی زندگی کا چالیس سال سے حصہ ہے اور یہ بات بھی ریکارڈ کاحصہ ہے کہ انیس سو پچانوے میں ایک گھونگھے نے 13انچ کا فاصلہ دومنٹ بیس سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ کھیل کے قواعد بہت آسان ہیں کہ گھونگھوں کو ایک گول میز پر سرخ رنگ کے دائرے میں رکھا جاتا ہے اور بیرونی دائرے تک سب سے پہلے پہنچنے والے کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ اس سال کی چیمپئن شپ میں 175گھونگھے شریک تھے۔ اس سال کا مقابلہ جارج نامی گھونگھے نے جیتا جس نے مجموعی طور پر تیرہ انچ کا فاصلہ دو منٹ چالیس سیکنڈ میں طے کیا۔ مقابلہ دیکھنے کیلئے بچے بوڑھے بڑی تعداد میں موجود تھے اور مقابلے سے بہت محظوظ ہوئے۔