Thursday, May 9, 2024

برطانیہ میں کورونا وبا بے قابو ، لاک ڈاؤن 8 مارچ تک بڑھا دیا گیا

برطانیہ میں کورونا وبا بے قابو ، لاک ڈاؤن 8 مارچ تک بڑھا دیا گیا
January 28, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا وبا بے قابو ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں لاک ڈاؤن کو 8 مارچ تک بڑھا دیا۔

تعلیمی ادارے بھی مزید تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گے۔ برطانوی حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے باعث بائیس ملکوں پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

بورس جانسن نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی تلقین کرتے ہوئے بتایا کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند رہیں گے۔ غیر ضروری کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس ،حجام اور بیوٹی سیلون، آوٹ ڈور ورزش، گولف کورٹس اور ٹینس کورٹس بھی کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اجتماعی کھیلوں پر پابندی ہو گی۔ سیر و تفریح کے مراکز بند رہیں گے۔ شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ پارک اور عبادت گاہیں کھلی رہیں گی لیکن اجتماعات پر پابندی ہو گی۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جدوجہد کے آخری مرحلے میں ہیں۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ سائنس دانوں اور ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔