Tuesday, April 30, 2024

برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سائنس دانوں کی نیشنل لاک ڈاؤن کی تجویز

برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سائنس دانوں کی نیشنل لاک ڈاؤن کی تجویز
December 28, 2020

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سائنس دانوں نے نیشنل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

برطانیہ میں ٹیئر فور پابندیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس وقت ایسٹ لندن، انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ساٹھ لاکھ لوگ نئی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

یورپ میں بھی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل نے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے۔ فرانس میں کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہونے کے باوجود نئے کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اسپین میں بھی کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرفاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد امریکا میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک شکل اختیارکر لے گا۔ انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی حالات کی سنگینی سے آگاہ کر دیا۔