Monday, May 6, 2024

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
October 21, 2020

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گی ا، ایک دن میں اب تک کے سب سےزیادہ کیسز سامنے آگئے،محکمہ صحت کے مطابق  21 ہزار تین سو 31 کیسز سامنے آئے جبکہ جون سے اب تک سب سے زیادہ اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

برطانیہ  میں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہو گیا ، وباکے آغاز کےبعد سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آگئے ، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21ہزار 331 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ جون سے اب تک سب سے زیادہ 241 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ برطانیہ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7لاکھ 62ہزار 542 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 967 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مڈل اسکولز کے  46 جبکہ پرائمری اسکولز کے 16 فیصد بچے قرنطینہ میں جا چکےہیں۔ وبا کی وجہ سےتقریبا چار لاکھ بچے تعلیمی اداروں کو چھوڑ چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف برسٹل میں سات اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 996طالبعلم اور 16 اساتذہ ہیں۔ اسی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 197کیسز سامنے آئے ہیں۔