Friday, April 19, 2024

برطانیہ میں کورونا سے مزید 953 افراد ہلاک، بورس جانسن کی حالت میں بہتری

برطانیہ میں کورونا سے مزید 953 افراد ہلاک، بورس جانسن کی حالت میں بہتری
April 10, 2020
لندن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار سے برطانیہ میں مزید نو سو تریپن افراد مارے جاچکے ہیں، وزیراعظم بورس جانسن کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، تاہم وہ مزید چند روز اسپتال ہی میں رہیں گے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، برطانیہ میں کورونا وائرس کے ہزاروں نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن کی حالت کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آئی ہے تاہم اس قابل نہیں کہ معمول کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔