Thursday, April 25, 2024

برطانیہ میں کورونا بڑھنے لگا، ایک دن میں 40 ہزار نئے کیسز

برطانیہ میں کورونا بڑھنے لگا، ایک دن میں 40 ہزار نئے کیسز
December 27, 2020

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے کیسزسامنے آگئے۔ وائرس نے باکسنگ ڈے کی رونقیں بھی چھین لیں، نئے کیسز اور اموات میں اضافے پر حکومت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین آجانے کے باوجود تاحال صورتحال بہتر نہیں ہوسکی ہے۔ اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے تاہم کرسمس پر ریکارڈ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

وزیرصحت میٹ ہینکاک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ باکسنگ ڈے پر میل جول سے گریز کریں تاکہ وائرس کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت پریشان ہے اور ممکن ہے کل وزیراعظم بورس جانسن نئی پابندیوں کا اعلان کردیں۔