Wednesday, May 8, 2024

برطانیہ میں چار ہفتوں کیلئے عائد کیا گیا لاک ڈاؤن طویل ہونے کا خدشہ

برطانیہ میں چار ہفتوں کیلئے عائد کیا گیا لاک ڈاؤن طویل ہونے کا خدشہ
November 2, 2020

لندن (92 نیوز)کورونا کے باعث برطانیہ  میں دوبارہ چار ہفتوں کیلئے عائد کیا گیا لاک ڈاؤن طویل عرصے تک نافذ رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ سینئر برطانوی وزیر مائیکل گوو نے خبردار کردیا۔

مائیکل گوو کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باجود کیسز میں کمی نہ آئی تو پابندیاں طویل ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پرامید ہے لاک ڈاؤن وقت پرختم ہوگا لیکن اس کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ مجوزہ لاک ڈاؤن کے بعد کیا ہوگا اس پر پیش گوئی کرنا بے وقوفی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت قومی مفاد میں شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز ایک ماہ کے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا۔