Tuesday, April 23, 2024

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے
May 8, 2020
 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں مقیم معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس سے متاثر ہو گئے تھے اور لندن کے سینٹ تھامس اسپتال لندن میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ان کے اہلخانہ نے بھی ان کی  موت کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر طارق شفیع شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیکچرار بھی تھے۔ اس سے قبل بھی برطانیہ میں کورونا کے باعث کئی پاکستانی ڈاکٹر انتقال کر چکے ہیں۔