Friday, April 19, 2024

برطانیہ میں پاکستانی طالبعلم زوہیب نسیم حادثے میں جاں بحق،ساتھی زخمی

برطانیہ میں پاکستانی طالبعلم زوہیب نسیم حادثے میں جاں بحق،ساتھی زخمی
June 3, 2015
لندن(ویب ڈٰیسک)برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں آئے ستائیس سالہ پاکستانی طالب علم زوہیب نسیم حادثے میں جاں بحق ہو گیازوہیب نسیم کو حادثے کے روز ہی نوکری ملی تھی۔ تفصیلات  کے مطابق برطانیہ کےشہرلندن کے ٹاؤن ہیرو میں جاں بحق ہونے والے زوہیب نسیم  قانون کے طالب علم تھے۔ ستائیس سالہ زوہیب  نے حادثے کے روز ہی نوکری کے لئے کنٹریکٹ سائن کیا تھا  وہ ،چارسال پہلے تعلیم حاصل کرنے اوربہترمستقبل کے لئے برطانیہ آئے تھے،حادثے میں زوہیب نسیم کے ساتھی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔