Friday, April 26, 2024

برطانیہ میں پانی کی بوتلیں خریدنا پاکستانی جوڑے کیلئے وبالِ جان بن گیا

برطانیہ میں پانی کی بوتلیں خریدنا پاکستانی جوڑے کیلئے وبالِ جان بن گیا
September 28, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی پولیس نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ گھر میں منرل واٹر اسٹاک کرنے کی غرض سے پانی خریدنے کی پاداش میں پاکستانی جوڑے پر زدو کوب کر ڈالا۔ ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار بھی کر لیا۔ پانی کی بوتلیں خریدنا پاکستانی جوڑے کیلئے وبالِ جان بن گیا۔ بحث پر سٹور انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔ نہ تحقیقات نہ واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی اور پولیس نے بھی جوڑے پر زدوکوب کرڈالا۔ مہذب معاشرے کی پولیس تہدیب کا دامن چھوڑتے ہوئے عورت کا لحاظ بھی بھول گئی۔ پانی خریدنے والے ناصر حسین کی اہلیہ کو بے دردی سے گھسیٹتی اور زدوکوب کرتی رہی۔ ایسے میں خاتون کی چیخ و پکار بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں تھی۔ تشدد کا نشانہ بنانے جانے پر خاتون نے خوب شور برپا کیا۔ پولیس کو نہ مارنے کا بھی کہا لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ واقعہ گزشتہ رات اولڈھم کی سپرمارکیٹ میں پیش آیا جہاں پاکستانی جوڑے کو پانی کی ذیادہ بوتلیں خریدنے پر سٹور انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔ جوڑے کا موقف تھا کہ سٹور انتظامیہ نے انہیں پانی کی ذیادہ بوتلیں خریدنے سے روکا لیکن خریداری کی حد سے متعلق سٹور میں ایسا کوئی نوٹ چسپاں نہیں تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے نے ان پر ہاتھ اٹھایا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔