Monday, May 20, 2024

برطانیہ میں موسم گرما کیساتھ ہی روائتی اور ثقافتی میلوں کا آغاز

برطانیہ میں موسم گرما کیساتھ ہی روائتی اور ثقافتی میلوں کا آغاز
July 3, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانیہ میں موسم گرما کے  شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے روائتی اور ثقافتی میلوں کا آغاز ہو گیا ۔ برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں ایشیائی میلوں کا انعقاد جون کے وسط سے لیکر اگست کے آخر تک جاری رہتا ہے ، لندن سے تقریباً پچاس میل دور امریکی طرز پر آباد ہونے والے ہر ملٹن کینز میں دو روزہ عید فیسٹیول  میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ درجنوں ایشیائی کھانوں اور  مشرق وسطی کے کھانوں کےا سٹالز لگائے گئے۔۔اس موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلو کاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔