Friday, May 10, 2024

برطانیہ میں منگل سے بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

برطانیہ میں منگل سے بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز
December 7, 2020

لندن ( 92 نیوز) برطانیہ میں منگل سے بڑے پیمانے پرکورونا ویکسین لگانے کاآغاز کیا جائے گا ۔ ویکسین کو اسٹورکرنےکے لیے منفی 70 سےمنفی 80 درجہ حرارت درکار ہے ۔

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے فائزر کمپنی کی ویکسین کی پہلی کھیپ برطانیہ پہنچ گئی۔ کل سے برطانیہ بھر میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز ہو جائے گا۔

سب سے پہلے یہ ویکسین کیئر ہومز میں مقیم عمر رسیدہ افراد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو لگائی جائے گی اور اس کے بعد 80 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی باری آئے گی۔

کورونا ویکسین کو انتہائی احتیاط کے ساتھ مخصوص درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔ ویکسین کو اسٹور کرنے کے لیے منفی 70 سے منفی 80 درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔

برطانوی ملکہ ایلزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کو بھی ویکسین لگائی جائےگی۔معمر شاہی جوڑے کو امیدہے کہ ان کو دیکھ کر اور لوگ بھی کورونا ویکسین لگوائیں گے، برطانیہ نے کورونا ویکسین کی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا تھا، پہلے مرحلے میں ویکسین کی 8 لاکھ خوراکیں پہنچائی گئی ہیں۔

دوسری جانب چین کی سینو ویک بائیو ٹیک کمپنی کی بنائی ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں بھی انڈونیشیا پہنچادی گئیں ، انڈونیشین صدر جوکو وڈوڈو کے مطابق کورونا ویکسین کی مزید 18 لاکھ خوراکیں جنوری میں موصول ہوں گی۔