Friday, April 26, 2024

برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ، عیسائیت میں کمی

برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ، عیسائیت میں کمی
January 5, 2020
لندن (92 نیوز) برطانوی حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ عیسائیوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک عیسائیت برطانیہ کا سب سے مقبول مذہب ہے لیکن عیسائیوں کی تعداد 59.6 فیصد سے کم ہو کر 56.6 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ مسلمانوں کی تعداد 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اسلام دوسرا بڑا مذہب اور سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا ہے۔