Monday, May 20, 2024

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے بوڑھے شخص کو لٹنے سے بچا لیا

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے بوڑھے شخص کو لٹنے سے بچا لیا
October 6, 2017

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے بوڑھے شخص کو نوسربازوں کے ہاتھوں نہ صرف لٹنے سے بچا لیا بلکہ ایمانداری سے اسکی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی لوٹا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے مارلو سے تعلق رکھنے والے پنشنر اٹھہتر سالہ بیری سٹون کو نوسربازوں نے فون کر کے اپنا تعلق سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے بتایا۔
نوسربازوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک بینک فراڈ کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس لئے وہ اپنی بارہ ہزار پائونڈ کی جمع پونجی بینک سے نکلوا کر ایک ٹیکسی ڈرائیور کو دے جواس رقم کو لندن لائے گا اور پھر ان نوٹوں سے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے ۔بیری سٹون انکی چکنی چپڑی باتوں میں آگیا اور اس نے ساری رقم نکلوا کر مسلمان ٹیکسی ڈرائیور ایزی رشیدکو دیدی ۔جس نے شک گزرنے پر پولیس کو اس صورتحا ل سے آگاہ کیا اور رقم لیکر بیری سٹون کے گھر پہنچ گیا۔
پولیس نےسارے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ برطانوی سوشل میڈیا پر مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔