Wednesday, April 24, 2024

برطانیہ میں قبل از وقت 12 دسمبر کو انتخابات کا اعلان

برطانیہ میں قبل از وقت 12 دسمبر کو انتخابات کا اعلان
October 30, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں قبل از وقت 12 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی بالآخر سن لی گئی ۔ دارالعوام میں حکومت کی جانب سے بارہ دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں چار سو اڑتیس اور مخالفت میں بیس ووٹ ڈالے گئے ۔ کل تک قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن لیبر پارٹی نے بھی بل کی حمات میں ووٹ ڈالا۔ اس بل کی منظوری کے بعد برطانیہ میں سنہ انیس سو تئیس کے بعد پہلی مرتبہ دسمبر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ بل اب دارالعمرا کو منظوری کیلئے بھیجا جائے گا جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عوام کو بریگزٹ اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے موقع دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ قبل از وقت عام انتخابات میں برطانوی عوام انہیں نیا مینڈیٹ دیں گے تاکہ وہ اپنی مجوزہ بریگزٹ ڈیل مکمل اور ملک میں موجود پارلیمانی ڈیڈ لاک ختم کر سکیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا کہ ان کی جماعت ان انتخابات کے ذریعے حقیقی تبدیلی ممکن بنانے کے لیے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مہم شروع کرے گی۔