Thursday, April 25, 2024

برطانیہ میں فلاحی اخراجات میں مزید کمی کے خلاف تادم مرگ احتجاج

برطانیہ میں فلاحی اخراجات میں مزید کمی کے خلاف تادم مرگ احتجاج
July 9, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پیپلز اسمبلی کے گروپ نے کفایت شعاری کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر تا دم مرگ بھوک ہڑتالی احتجاج شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کا مقصد چانسلر جارج اوس بورن کے ایمرجنسی بجٹ کے خلاف اور یونان کی جانب سے کفایت شعاری کو مسترد کرنے کے اقدامات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے،احتجاج میں شریک سیکڑوں افراد نے یونانی میوزک پر ناچ گانا کیا اور فضا میں سیاہ غباڑے بھی چھوڑے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں  میں بینرز اور جھنڈے پکڑے ہوئے تھے اور انہوں نے یونان کے عوام کے فیصلے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ حکومتی عہدیدار جارج اوسبورن نے دو دہائیوں میں پہلا کنزرویٹو بجٹ پیش کیا۔ جس میں فلاح و بہبود کے اخراجات میں مزید کمی  کر دی گئی ہےجس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ london0 london