Tuesday, April 16, 2024

برطانیہ میں فلاحی اخراجات میں مزید کمی کے خلاف تادم مرگ احتجاج، کفایت شعاری کیخلاف اور یونانی عوام کے فیصلے کے حق میں نعرے

برطانیہ میں فلاحی اخراجات میں مزید کمی کے خلاف تادم مرگ احتجاج، کفایت شعاری کیخلاف اور یونانی عوام کے فیصلے کے حق میں نعرے
July 9, 2015
برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانیہ میں پیپلز اسمبلی کے گروپ نے کفایت شعاری کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتالی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ احتجاج کا مقصد چانسلر جارج اوس بورن کے ایمرجنسی بجٹ کے خلاف اور یونان کی جانب سے کفایت شعاری کو مسترد کرنے کے اقدامات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ احتجاج میں شریک سیکڑوں افراد نے یونانی میوزک پر ناچ گانا کیا اور فضا میں سیاہ غباڑے بھی چھوڑے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں  میں بینرز اور جھنڈے پکڑے ہوئے تھے اور انہوں نے یونان کے عوام کے فیصلے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس سے قبل حکومتی عہدیدار جارج اوسبورن نے دو دہائیوں میں پہلا کنزرویٹو بجٹ پیش کیا جس میں فلاح وبہبود کے اخراجات میں مزید کمی  کر دی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔