Wednesday, April 24, 2024

برطانیہ میں شدید طوفان، بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلادی

برطانیہ میں شدید طوفان، بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلادی
December 6, 2015
ایپل بائی(ویب ڈیسک)برطانیہ میں شدید طوفان کے نتیجے میں بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے  جس سے شمالی انگلینڈ کے شہر ایپل بائی میں سیلاب آ گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیسمنڈ نامی طوفان کے بعد دریائے ایڈن میں طغیانی آ گئی جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے ایک معمر شخص بس کے ساتھ ٹکرا کر ہلاک ہو گیا ،تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کمبریا میں سیلاب کی بنا پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تو سکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلیز میں کئی روٹس پر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں  سیلاب کی وجہ سے رائل نیشنل لائف بوٹ کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ساؤتھ ویسٹ سکاٹ لینڈ اور کمبریا کیلئے ریڈ الرٹ جار کر دیا ہے جہاں پچھلے چند گھنٹے میں ایک سو اٹھہتر ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ لیک ڈسٹرکٹ میں مزید سو ملی میٹر بارش متوقع ہے سکاٹ لینڈ میں سیلاب کے حوالے سے نوے الرٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ بارش اور طوفان سے کئی علاقوں میں برقی نظام متاثر ہوا ہے۔