Friday, March 29, 2024

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
January 17, 2018

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ ریلوے سروس معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

برطانیہ نےایک مرتبہ پھر برف کی سفید چادراوڑھ لی ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں رات گئے ہونے والی برف باری سے اسکول اور دفاتر بند جبکہ ریلوے اور بس سروس بھی معطل رہی۔ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے تیرہ حادثات رپورٹ ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

سکاٹ لینڈ اورشمالی انگلینڈ میں بھی برفباری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ کئی علاقوں میں آٹھ سینٹی میٹر تک برف پڑی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی موجودہ صورتحال جمعے تک برقرار رہے گی  لہذا  شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔