Sunday, September 8, 2024

برطانیہ میں سورج آگ برسانے لگا،32ڈگری کی گرمی نے گوروں کو گھمادیا

برطانیہ میں سورج آگ برسانے لگا،32ڈگری کی گرمی نے گوروں کو گھمادیا
July 20, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں سورج آگ برسانے لگا،32ڈگری کی گرمی نے گوروں کو گھماکر رکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں سورج آگ برسانے لگا ہے لیکن  یہ آگ ایشیا والی نہیں ہے محض 32ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے گوروں کے ہوش ٹھکانےلگادیئے ہیں ۔ گوروں نے  پارکوں کا رخ کر لیا ہے  جبکہ ساحل سمندر میں تو تل دھرنے کی جگہ نہیں ۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے اس لئے شہری گھروں سے باہر احتیاط سے نکلیں ۔