Friday, March 29, 2024

برطانیہ میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، برفباری سے معاملات زندگی متاثر

برطانیہ میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، برفباری سے معاملات زندگی متاثر
December 13, 2017

لندن ( 92 نیوز ) برطانیہ میں بھی سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جبکہ شدید برفباری نے زندگی جمادی ہے ۔

شدید سردی اور برفباری کے باعث سیکڑوں اسکول بند ہیں جبکہ سڑکیں اور راستے بھی بلاک ہو گئے ہیں ۔

برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثرہو گیا ہے ۔ ویلز،اسکاٹ لینڈ،مڈلینڈز ، یارک شائر اور لندن سمیت کئی علاقوں میں مزید برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ییلو وارننگ جاری کردی گئی ۔