Tuesday, May 7, 2024

برطانیہ میں حقیقی آئرن مین کی سمندر پر اڑان

برطانیہ میں حقیقی آئرن مین کی سمندر پر اڑان
September 4, 2018
لندن ( 92 نیوز) سپر ہیرو آئرن مین سے تو سب ہی واقف ہیں  لیکن دو حقیقی آئرن مین برطانیہ کے ساحلی مقام بورن ماؤتھ پر اڑتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ برطانیہ  کے ساحلی مقام بورن ماؤتھ میں دو پائلٹس نے جیٹ سوٹ پہن کر سمندر کے اوپر اڑان بھرتے ہوئے  نئے ریکارڈ بناڈالے ، ڈاکٹر اینجلو گروبیسِک نےسب سے زیادہ 74کلومیٹر فی گھنٹہ اور رچرڈ براؤننگ نے ایک اعشاریہ چار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی  تعداد ساحل پر موجود تھی  ۔