Friday, April 26, 2024

برطانیہ میں تفریحی ریزارٹ پر زہریلی گیس کے اخراج سے چالیس افراد متاثر، متاثرہ افراد اسپتال منتقل

برطانیہ میں تفریحی ریزارٹ پر زہریلی گیس کے اخراج سے چالیس افراد متاثر، متاثرہ افراد اسپتال منتقل
June 22, 2015
بیلٹن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے علاقے بیلٹن میں ایک تفریحی مقام پر زہریلی گیس کے اخراج سے چالیس افراد اسپتال پہنچ گئے۔ بیلٹن کی کاؤنٹی نارفوک میں وائلڈ ڈک ہالیڈے پارک کے سوئمنگ پول کے قریب زہریلی گیس کی لیکیج سے چالیس افراد شدید متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس انسپکٹر کرسٹی بروکس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں متاثرہ افراد کے مکمل معائنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ تفریحی مقام پر سوئمنگ پول کو بھی چیکنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔