Friday, May 17, 2024

برطانیہ میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا ، 20 اعشاریہ 5 فیصد مثبت کیسز رپورٹ

برطانیہ میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا ، 20 اعشاریہ 5 فیصد مثبت کیسز رپورٹ
May 28, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا۔ ایک ہفتے میں 20 اعشاریہ 5 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔

لندن میں پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری برائے صحت میٹ ہینکاک نے کہا کہ 12 اپریل کے بعد برطانیہ میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے جن میں نصف سے زیادہ بھارتی وائرس سے متاثر ہیں۔ ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح بیس اعشاریہ پانچ فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کورونا کی بھارتی قسم سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 13 مئی تک انگلینڈ میں ویکسین لگوانے سے 60 سال سے زائد عمر کے 13 ہزار دو سو افراد کی جان بچ گئی۔ 65 سال سے زائد 39 ہزار 700 افراد کو اسپتال داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔