Friday, March 29, 2024

برطانیہ میں اڑنے والاجیٹ سوٹ تیار

برطانیہ میں اڑنے والاجیٹ سوٹ تیار
October 6, 2018
لندن ( 92 نیوز) گاڑیوں اور کشتیوں کا زمانہ پرانا ہو گیا، اب دور ہے ہوا میں اڑنے کا۔ برطانیہ کے باصلاحیت نوجوان نے ایکشن ہیرو سے متاثر ہوکر  ایسا جیٹ سوٹ بنایا ہے جس کو پہن کر آپ ہوا میں اڑسکتے ہیں۔ اس سوٹ کے ذریعےآپ 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتے ہیں، اس سوٹ کے بازوؤں اور پشت پر جیٹ انجن نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے انسان ہوا میں آرام سے پرواز بھرسکتا ہے۔