Saturday, April 20, 2024

برطانیہ میں امسال برفباری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ، محکمہ موسمیات

برطانیہ میں امسال برفباری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ، محکمہ موسمیات
November 30, 2017

لندن ( 92 نیوز ) محکمہ موسمیات کی جانب سے انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینٖڈ، آئرلینڈ میں آئس اینڈ سنو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ اوسط درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 10 ڈگری نیچے گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پر ایسٹ، ویسٹ، نارتھ ، ساؤتھ میں واقع تمام علاقے برف کے شدید طوفان کی زد میں رہیں گے ۔ دو انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ حکام نے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کرنے اور گھروں میں مقیم رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔