Friday, May 17, 2024

برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے ، فواد چودھری

برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے ، فواد چودھری
December 6, 2018
لندن (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام اولین ترجیح میں شامل ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اتار چرھاؤ آ رہا ہے مگر جلد ہی اقتصادی حالت بہتر ہونا شروع ہو جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں پاکستان سے سب سے زیادہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ حکومت برطانیہ سے تفصیلات کا تبادلہ کیا جار ہا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر سال تیس بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ پاکستان بھارتی صحافیوں کے لئے ویزے میں نرمی کر رہا ہے۔