Friday, May 3, 2024

برطانیہ ، محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی

برطانیہ ، محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی
December 7, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ لیڈز اور برمنگھم میں بھی موسم ابر آلود رہے گا جس کی وجہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ کارڈف میں بارش کے ساتھ یخ بستہ ہواوں کا راج ہو گا۔ یہاں پارہ چھ ڈگری تک گر سکتا ہے۔ ملک بھر کی طرح گلاسگو اور مانچسٹر میں بھی سورج بادلوں کے پیچھے چھپا رہے گا۔ موسلادھار بارش کے ساتھ موسم مزید سرد ہو جائے گا۔