Tuesday, May 7, 2024

برطانیہ کورونا ویکسین استعمال کرنیوالا پہلا ملک، معمر آئرش خاتون مستفید

برطانیہ کورونا ویکسین استعمال کرنیوالا پہلا ملک، معمر آئرش خاتون مستفید
December 8, 2020

لندن (92 نیوز) برطانیہ عوامی سطح پر کورونا ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون کو ویکسین لگائی گئی۔

دنیا میں فائزر کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کا اعزاز 90 سالہ مارگریٹ کینن کو حاصل ہوا ہے۔ مارگریٹ کو وسطی برطانیہ کے ایک اسپتال میں ویکسین لگائی گئی۔ مارگریٹ ایک جیولری شاپ پر کام کرتی تھیں اور چار سال پہلے ہی ریٹائر ہوئی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔ جب کہ چار پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

برطانیہ بھر کے 70 اسپتالوں میں سب سے پہلے 80 سال سے زائد عمر کے افراد، طبی عملے اور کیئر ہوم اسٹاف کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

پی فائزر اور بائیوٹیک کی بنائی ویکسین ابتدا میں 8 لاکھ لوگوں کو لگائی جائے گی۔ برطانوی حکومت نے 4 کروڑ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا ہوا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے اب تک 17 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 61 ہزار 4 سو 34 ہے۔