Friday, March 29, 2024

برطانیہ: طالب علموں میں شدت پسندی کے رجحان کی نشاندہی کرنیوالے سوفٹ ویئر کا تعلیمی اداروں میں استعمال

برطانیہ: طالب علموں میں شدت پسندی کے رجحان کی نشاندہی کرنیوالے سوفٹ ویئر کا تعلیمی اداروں میں استعمال
June 6, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں آج کل ایک ایسے سوفٹ ویئر سے کام لیا جا رہا ہے جو دنیابھر سے برطانیہ میں حصول تعلیم کیلئے آنے والے طالب علموں میں شدت پسندی کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں طالب علموں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کےلئے سکولوں کو یہ خاص سوفٹ ویئر دیے جا رہے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے اگر طالبعلم دہشت گردی سے متعلق کوئی خاص اصطلاح استعمال کریں یا سکول کے کسی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ پر کوئی انتہا پسند ویب سائٹس دیکھیں گے تو اساتذہ کو ایک الرٹ چلا جائے گا۔ اس سوفٹ ویئر کے استعمال کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب لندن کے ایک سکول کی تین لڑکیاں فروری میں شام چلی گئیں اور گمان ہے کہ وہ اس وقت دولت اسلامیہ کے گڑھ رقہ میں ہیں۔ اس وقت ان کے خاندان والوں نے شکایت کی تھی کہ پولیس، سکول اور مقامی انتظامیہ نے ان سے وہ معلومات چھپا کے رکھے تھے جن سے ان لڑکیوں کو جانے روکا جا سکتا تھا۔