Friday, April 26, 2024

برطانیہ ، شیفیلڈ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 4 افراد جاں بحق

برطانیہ ، شیفیلڈ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 4 افراد جاں بحق
November 11, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس سے دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس چند نوجوانوں کی گاڑی کا تعاقب کر رہی تھی کہ اسی دوران وہ دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی۔ خوفناک تصادم میں پاکستانی نژاد عدنان افضل جرال اور اُن کا ایک سالہ بیٹا عمر عدنان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں عدنان کی اہلیہ اور ایک بچہ شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ پولیس سے بھاگنے والے تین کار سوار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔