Monday, September 16, 2024

برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
February 8, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کر کے اس کو سماعت کے لئے کسی بنچ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کے روبرو درخواست اعتراض کے ساتھ پیش کی تو درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ آفس کا ان کی درخواست پر اعتراض بلاجواز ہے اس لیے اس کو ختم کیا جائے۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر اعتراض کو ختم کردیا اور اسے قابل سماعت قرار دے دیا۔ درخواست میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے کوہ نور ہیرا کی واپسی کی استدعا کی اور یہ موقف اختیار کیا ہے ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرااس وقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا گیا اور ایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیا۔ ایک سو پانچ قیراط اوراربوں روپے کی مالیت کا کوہ نور ہیراچھین کر برطانیہ منتقل کیا گیا جس پر ملکہ کا کوئی قانونی حق نہیں۔ ہیرا برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔