Friday, May 17, 2024

برطانیہ سے لاپتہ خاندان کا بچوں سمیت شام جانے کا خدشہ، بارہ افراد پر مشتمل خاندان چھٹیاں گزارنے بنگلہ دیش گیا تھا

برطانیہ سے لاپتہ خاندان کا بچوں سمیت شام جانے کا خدشہ، بارہ افراد پر مشتمل خاندان چھٹیاں گزارنے بنگلہ دیش گیا تھا
July 2, 2015
لوٹن (ویب ڈیسک) برطانیہ سے لاپتہ ہونے والے خاندان کا بچوں سمیت شام چلے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے لوٹن کے علاقے سے لاپتہ ایک خاندان کے بارہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جن کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ وہ شام چلےگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لندن کے قریب واقع لوٹن قصبے سے لاپتہ ہونے والا خاندان پچھتر سالہ دادا، دادی، چار بیٹوں، ایک بیٹی، دو بہوؤں اور تین بچوں پر مشتمل ہے۔ یہ خاندان اپنے آبائی وطن بنگلہ دیش چھٹیاں گزارنے گیا تھا جو واپس نہیں لوٹا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد برطانیہ واپس آتے ہوئے ترکی میں رکے تھے جہاں سے پورا خاندان شام میں داخل ہو گیا ہے تاہم اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔