Friday, April 26, 2024

برطانیہ سے سندھ آنیوالے 3 افراد میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق

برطانیہ سے سندھ آنیوالے 3 افراد میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق
December 29, 2020

کراچی (92 نیوز) برطانیہ سے سندھ آنیوالے 3 افراد میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

برطانیہ میں پایا جانے والا نیا وائرس سندھ میں بھی پہنچ گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آنے والے12  افراد کے نمونے لئے گئے،6  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جن میں سے 3 نئے قسم کے ممکنہ وائرس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تین افراد میں نئے وائرس کی 95 فیصد میچ بھی ہو رہی ہے۔ تمام افراد سے رابطہ کرنے والے افراد کی معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔