Saturday, May 11, 2024

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست دائر

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست دائر
December 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پاکستان منتقلی کی تفصیلات خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کردی گئی۔ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں پہنچ گیا۔ شہری محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ سے پوچھا جائے، تفصیلات کیوں خفیہ رکھی گئی ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کے تحت 190 ملین پاؤنڈ ملے جبکہ وفاقی کابینہ نے مفاہمت کے پیرا نمبر10 کو خُفیہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق رازداری شق کے باعث کابینہ کو بند کمرے میں بریفنگ دی گئی لہذا سیکرٹری وزارت کیبنٹ ڈویژن کو طلب کرکے معلومات لی جائیں۔ ساتھ ہی کابینہ سے پوچھا جائے کہ پیرا نمبر 10 خفیہ رکھنے کی کیا وجوہات ہیں۔