Friday, April 19, 2024

برطانیہ، سیاہ فام افراد سے تعصب، نسلی امتیاز کے واقعات میں اضافہ

برطانیہ، سیاہ فام افراد سے تعصب، نسلی امتیاز کے واقعات میں اضافہ
July 18, 2020
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں سیاہ فام افراد سے تعصب اور نسلی امتیاز کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ لندن پولیس کے اہلکار نے ایک سیاہ فام شخص کو گرفتار کرتے وقت اس کو زمین پرگرا کر اور اس کی گردن پر گٹھنا رکھ کر اسے ہتھ کڑی لگائی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں بھی نسلی امتیاز اور پولیس کے متعصبانہ رویے کے واقعات بڑھنے لگے۔ لندن پولیس کے اہلکار کی سیاہ فام مشتبہ شخص کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس ڈپٹی کمشنر سٹیو ہاوس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لندن پولیس اہلکار کے ناروا سلوک کی ویڈیو دیکھی ہے جس پر شدید دکھ ہوا ہے۔ بعض اوقات پولیس اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایسی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جو پولیس ٹریننگ میں شامل نہیں ہوتی۔ دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے پولیس اہلکار کے اس رویہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت اور دوسری بڑے شہروں میں بھی نسلی امتیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کئے گئے تھے۔