Friday, May 10, 2024

برطانیہ، سپین اور پرتگال میں بارشیں، سیلاب، کرسمس پر خطرے گھنٹی

برطانیہ، سپین اور پرتگال میں بارشیں، سیلاب، کرسمس پر خطرے گھنٹی
December 23, 2019
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں موسلادھار بارشوں نے کرسمس کی چھٹیوں پر جانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، ملک بھر میں سیلاب کی مزید اٹھاسی وارننگز جاری کردی گئیں۔ برطانیہ میں کرسمس سے قبل موسم نے غضب ڈھانا شروع کردیا، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، ویلز اور انگلینڈ کے جنوبی علاقوں میں بادل خوب برس رہے ہیں،، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ یورپ کے دیگر ممالک کا ذکر کرتے ہیں، جو پے در پے دو طوفانوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں، پہلے ایلسا اور اب فیبئن، سپین اور پرتگال میں تباہی مچ گئی ہے، تیز ہوائیں، موسلادھار بارش اور نو میٹر بلند لہروں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا۔ ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور کھمبے بھی گر گئے، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں، متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ فیبئن نے فرانس کو بھی شدید متاثر کیا ہے، گھروں کی چھتیں تک اڑ گئیں،، ہزاروں مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔