Friday, May 17, 2024

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں کوروناکی دوسری لہر

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں کوروناکی دوسری لہر
September 23, 2020

لندن ( 92 نیوز)  دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں،اس کے مریضوں اور اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ  سمیت کئی یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے جس کی وجہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر ملک بھر میں نئی پابندیاں لگا دیں ہیں جبکہ بھارت کورونا وائرس کا نیا گڑھ بن چکا ہے۔

کورونا وئرس کی دوسری لہر نے برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک کے لئے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم نے آج نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا جو جمعرات سے نافذ العمل ہونگی۔

برطانیہ میں رات 10 بجے کے بعد کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے، شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی محدود کردیا گیا ہے شادی میں 15 سے زائد افراد کی شرکت جرم تصور ہوگی جبکہ جنازے میں 30 سے زائد افراد شامل نہیں ہوسکیں گے۔

بورس جانسن نے برطانوی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر نئے قوانین کی پاسداری نہ کی گئی جرمانے کے ساتھ ساتھ کمپنی کو بند بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ قرنطین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

ادھردنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 8 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےہورہا ہےبھارت میں کورونا سے 88 ہزار 965 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 62 ہزارسے تجاوز کرچکی ہیں۔