Friday, May 3, 2024

برطانیہ دہشت گردی میں ملوث تنظیم پر پابندی، اسکے سربراہ کو 10سال قید اور ملک بدری کی سزا دے سکتا ہے

برطانیہ دہشت گردی میں ملوث تنظیم پر پابندی، اسکے سربراہ کو 10سال قید اور ملک بدری کی سزا دے سکتا ہے
August 3, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے حوالے سے پاکستانی حکومت برطانیہ سے رابطہ کرے گی۔ اگر حکومت رابطہ کرتی ہے تو برطانوی قانون اس بارے میں انتہائی واضح ہے۔ برطانوی قوانین کے تحت دہشت گردی ایکٹ دو ہزار کے تحت اگر کوئی برطانوی شہری یا تنظیم دہشت گردی کو بڑھانے کی کوشش کرے تو ایسی تنظیم پر پابندی اور اس کے سربراہ کو سیکشن گیارہ اور بارہ کے تحت دس سال کی سزا اور ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں اس وقت بھارت اور پاکستان سمیت اکیاسی انٹرنیشنل تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے جس میں پاکستانی سپاہ صحابہ اور جیش محمد شامل ہیں۔ برطانیہ میں آخری جماعت جس پر پابندی لگائی گئی وہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک ہے جس پر مارچ دو ہزار پندرہ میں پابندی عائد کی گئی۔