Friday, April 19, 2024

برطانیہ ایٹمی وار ہیڈز تبدیل کرنے کے منصوبے پر رضا مند

برطانیہ ایٹمی وار ہیڈز تبدیل کرنے کے منصوبے پر رضا مند
February 24, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ  نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز تبدیل کرنے کے لیے کئی ارب پاؤنڈز کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ برطانیہ  میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے یہ انکشاف برطانوی وزرا کے اعلان یا پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے سے پہلے کر دیا ، اطلاعات کے مطابق فروری کے آغاز میں ہونے والی کمیٹی کی سماعت کے دوران دو امریکی دفاعی حکام نے ٹرائنڈنٹ معاہدے سے متعلق معلومات کا انکشاف کیا۔ اس معاہدے میں امریکی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ، ان بیانات کے سامنے آنے کے بعدبرطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ وہ ان وار ہیڈز کو تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔